رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار کے نامہ نگار اور اس کے ساتھی کو بیت المقدس میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ پرانے شہر میں مقامی فلسطینی شہریوں سے بات چیت کررہے تھے۔
اسرائیل میں غیرملکی صحافیوں کے گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار ویلیم بوتھ اور مغربی کنارے میں ان کے معاون صحافی سفیان طہٰ کو ایک پولیس مرکز میں چالیس منٹ تک محبوس رکھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے ساتھ اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کا رویہ نہایت پرتشدد ہے۔ اسرائیلی بارڈر فورس اور پولیس غیرملکی صحافیوں کو بغیر کسی وجہ کے ہراساں کرتے ہیں۔
ادھر اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو صحافیوں کو ایک راہ گیر یہودی آباد کار کی شکایت پرحراست میں لیا تھا۔ راہ گیر نے بتایا کہ انہوں نے صحافیوں کو فلسطینی عربوں سے بات کرتے ہوئے دیکھا جن میں وہ [صحافی] ان لڑکوں کو تشدد پر اکسانے کی کوشش کررہے تھے۔
