(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے باب العامود قصبے سے ایک کم عمر فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے جس پر یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی لڑکی کو تشدد کے بعد حراست میں لے لیا اوراسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے فلسطینی لڑکی کے قبضے سے ایک تیز دھار دستی آلہ برآمد کیا گیا ہے۔
