(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بیت اللحم میں واقع مزومریا چیک پوسٹ کے قریب ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار دیں۔ صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا کہ شہید ہونے والا فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ اس سے پہلے صیہونی فوجیوں نے اتوار کی دو پہر غرب اردن کے شہر جنین کے گاؤں العرقہ میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ فلسطین کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ تینوں فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کے بعد انتفاضہ قدس میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو اٹہّتر ہو گئی ہے۔
