• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس :گاڑی کی ٹکرسے تین اسرائیلی فوجی اور تین فلسطینی زخمی

اتوار 14-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0315
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم ’’معالیہ ادومیم‘‘ یہودی کالونی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے تین اسرائیلی فوجی اور تین فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا کہ ایک فلسطینی کار ڈروائیور نے شمالی بیت المقدس میں عیسویہ کے مقام پر تین فوجی کچل دیئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے جوابی کارروائی میں فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے بتایا کہ فلسطینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ فلسطینی شہری کی جانب سے گاڑی سے فوجیوں کو کچلنے کے واقعے کے بعد فوج اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی تھی۔

اسرائیلی فوجیوں نے زخمی ہونے والے تین فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ فلسطینیوں نے دانستہ طورپر فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔

قبل ازیں اسرائیلی ٹی وی چینلوں پر خبر نشرہوئی تھی کہ معالیہ ادومیم کالونی میں ٹریفک حادثے میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس :گاڑی کی ٹکرسے تین اسرائیلی فوجی اور تین فلسطینی زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.