• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القیق کی مسلسل حراست کے خلاف اقوام متحدہ میں پٹیشن دائر

منگل 09-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0249
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے ایک ادارے نے رام اللہ میں اقوام متحدہ کے مقامی دفتر میں ایک پٹیشن دائر کی ہے جس میں اسرائیلی جیل میں 77 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد القیق کی رہائی کے لیے عالمی ادارے سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رام اللہ میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب کے دفتر میں جمع کی گئی یاداشت میں محمد القیق کی بھوک ہڑتال اور صحافی کی زندگی کو لاحق خطرات کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ پیٹیشن میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے فلسطینی صحافی کوبلا جواز انتظامی حراست کی سزا کے تحت پابند سلاسل کررکھا ہے۔ فلسطینی قیدی نے ظالمانہ سزا کے خلاف اڑھائی ماہ سے زائد عرصے سے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے جس کے باعث اس کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ لہٰذا اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ صہیونی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی محمد اسامہ القیق کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔

فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم‘‘ مرکز برائے انسانی حقوق’’ کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن میں محمد القیق کی بھوک ہڑتال کے باوجود اسے حراست میں رکھنے کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی فوج داری قوانین کی رو سے کسی بھوک ہڑتالی کو مسلسل حراست میں رکھنا جنگی جرم ہے۔ ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف کے آئین کے آرٹیکل 7 ایک اور چوتھے جنیوا انسانی حقوق کے آرٹیکل 147 کی رو سے بھوک ہڑتالی قیدیوں کو مسلسل حراست میں رکھنا وحشیانہ عمل اور جنگی جرم تصور کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل سات ہزار فلسطینیوں میں سے 700 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت بغیر مقدمہ چلائے قید رکھا گیا ہے۔ ان میں 77 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی محمد القیق بھی شامل ہیں، جنہیں صہیونی حکام نے پچھلے سال 21 نومبر کو حراست میں لیا۔ دوران حراست انہیں وحشیانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں انہیں انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل کردیا گیا مگر القیق نے اپنی بلا جواز اسیری کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی۔ یہ بھوک ہڑتال آج بھی جاری ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineالقیق کی مسلسل حراست کے خلاف اقوام متحدہ میں پٹیشن دائر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.