• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القیق زندگی موت کی کشمکش میں، ڈاکٹروں نے حالت الارمنگ قرار دے دی

پیر 08-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0257
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ 76 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی کی اسرائیلی اسپتال میں حالت نہایت تشویشناک ہے اور کسی بھی وقت اس کی زندگی کے بارے میں بری خبر سنی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسیر کے وکلاء کا کہناہے کہ بھوک ہڑتالی صحافی پر کل اتوار کے روز اچانک کپکپی طاری ہوئی اور اس کے جسم کےعضلات تیزی کے ساتھ سکڑنے لگے ہیں اور اسے مسلسل بے ہوشی کے دورے پڑ رہےہیں۔ دوسری جانب اسپتال کی انتظامیہ اور صہیونی حکام مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ ڈاکٹروں اور انسانی حقوق کے طبی عملے نے صورت حال الارمنگ قرار دی ہے۔

ادھرفلسطینی محکمہ امور اسیران کی خاتون وکیل ھبہ مصالحہ انسانی حقوق کے مندوبین نے العفولہ اسپتال میں بھوک ہڑتالی اسیر محمد القیق سے ملاقات کی ہے۔ القیق کی حالت نہایت تشویشناک ہے اور وہ بیشتر وقت کومے میں رہتا ہے۔ اس کی سانس اکھڑ چکی ہے اور پورے جسم پر رعشہ طاری ہے۔ اگر یہ کیفیت برقرار رہتی ہے تو القیق کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اور اس کی زندگی بھی جاسکتی ہے۔

مصالحہ نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ القیق کی زندگی بچانے کے لیے فوری مداخلت کریں اور اس کی رہائی کے لیے صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالیں۔

انسانی حقوق کی مندوبہ کا کہنا تھا کہ محمد القیق بہت کمزور ہوچکے ہیں اور ان کے پورے جسم میں سخت تکلیف ہے۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ بھوک ہڑتال کے نتیجے میں کسی بھی وقت القیق کی زندگی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ محمد القیق کو گذشتہ برس 21 نومبر کوصہیونی فوج نے حراست میں لیا۔ قید کے دوران اسے ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا بعد ازاں اس پر کوئی مقدمہ چلانے کے بجائے انتظامی حراست کی سزا سنائی جس کے خلاف القیق نے بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔ آج اس کی بھوک ہڑتال کو دو ماہ 16 دن ہوچکے ہیں۔ صہیونی حکام نے القیق کی رہائی کا مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ بھوک ہڑتالی اسیر نے رہائی یا شہادت تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineالقیق زندگی موت کی کشمکش میں، ڈاکٹروں نے حالت الارمنگ قرار دے دی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.