• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

انتفاضہ قدس کے دوران دسیوں فلسطینی خواتین گرفتار

اتوار 07-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0242
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی میں تحقیقاتی شعبے کے سربراہ عبدالناصر فروانہ نے کہا کہ صیہونی فوجیوں نے سنہ دو ہزار پندرہ کے اکتوبر کے مہینے میں اڑتیس، نومبر کے مہینے میں انتیس، دسمبر کے مہینے میں پچیس اور رواں برس جنوری کے مہینے میں آٹھ فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا ہے۔

عبدالناصر فروانہ نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ انتفاضہ قدس کے دوران صیہونی فوجیوں نے فلسطینی خواتین پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے، کہا کہ صیہونی فوجیوں نے بارہا فلسطین کی کمسن لڑکیوں پر فائرنگ کر کے ان کو زخمی کیا اور پھر انہیں زد و کوب کے بعد ہشارون اور دامون جیلوں میں قید کر دیا۔

اس وقت پچپن فلسطینی خواتین صیہونی دشمن کی جیلوں میں قید ہیں جن میں سب سے کمسن کریمان سویدان ہے جس کی عمر چودہ برس ہے اور قدیمی ترین قیدی خاتون لینا جربونی ہے۔ صیہونیوں نے اس فلسطینی خاتون کو اپریل سنہ دو ہزار دو میں گرفتار کیا تھا۔

صیہونی فوجیوں نے یکم اکتوبر سنہ دو ہزار پندرہ میں انتفاضہ قدس شروع ہونے کے بعد سے اب تک، تین ہزار آٹھ سو سینتالیس فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت سات ہزار سے زیادہ فلسطینی قید ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineانتفاضہ قدس کے دوران دسیوں فلسطینی خواتین گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.