• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں فلسطینی طلباء ریلی پر صہیونی فوج کاطاقت کو وحشیانہ استعمال

جمعہ 05-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0224
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں جمعرات کو شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کو واپس کرنے کے حق میں نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی پر قابض صہیونی فوجیوں نے طاقت ک وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں دسیوں فراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں بیشتر اسکولوں اور جامعات کے طلباء شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جبل المکبر کے مقام پرطلباء کی ایک ریلی پر قابض فوجیوں نے فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز کتبے اور شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ صہیونی فوج کے قبضے میں لیے گئے شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔

خیال رہے کہ پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے اب تک صہیونی فوجیوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں دسیوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی بھی قبضے میں لے لیے تھے۔ ان میں سے بعض شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے گئے ہیں جب کہ دیگر شہیدوں کی میتیں صہیونی فوج کے قبضے میں ہیں۔ شہداء کے لواحقین اپنے پیاروں کی میتوں کو اپنے ہاتھوں سے تدفین کے لیے بے تاب ہیں مگر قابض انتظامیہ شہداء کے جسد خاکی کو روک کرانہیں دوہری آزمائش میں رکھنے کی سازش کررہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا کہ جمعرات کو بیت المقدس میں ہونے والی طلباء ریلی پرصہیونی فوجیوں نے وحشیانہ تشدد کیا، تشدد کے نتیجے میں کئی طلباء زخمی ہوئے، قابض فوج اور پولیس کی جانب سے طلباء پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی اوران پر ربڑ کی گولیاں چلائیں جسکے نتیجے میں بڑی تعداد میں طلباء اور عام شہری زخمی ہوئے۔

Tags: israeliThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس میں فلسطینی طلباء ریلی پر صہیونی فوج کاطاقت کو وحشیانہ استعمالٗpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.