• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 18 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کی جیلوں میں کوئی سیاسی قیدی نہیں:حماس

جمعرات 04-02-2016
in حماس
0
0Pala0207
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کی جانب سے عائد کردہ اس الزام کو یکسر مسترد کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس نے غزہ کی پٹی میں کئی سیاسی کارکنوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس نے تحریک فتح کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی جیلوں میں کوئی ایک بھی سیاسی کارکن قید نہیں ہے۔ یہ وتیرہ فلسطینی اتھارٹی کا ہے جس نے دسیوں سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو جیلوں میں پابند سلاسل کر رکھا ہے۔

حماس کے رہنما مشیر المصری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک فتح کا وہ دعویٰ قطعی بے بنیاد ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس نے جیلوں میں سیاسی کارکنوں کو ڈال رکھا ہے۔ غزہ کی جیلوں میں کوئی ایک بھی سیاسی قیدی نہیں ہے۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ جاری فوجی تعاون فوری ختم کرنے کا اعلان کریں۔

خیال رہے کہ تحریک فتح کے ترجمان اسامہ القواسمی نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ حماس نے غزہ کی پٹی میں فتح کے کئی کارکنوں کو قید کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی جیلوں میں سنہ 2007 ء سے کئی سیاسی کارکن پابند سلاسل ہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تاہم حماس نے القواسمی کے بیان کو بے بنیاد قرار دےکر کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کھلے عام سیاسی کارکنوں حتیٰ کی دانشوروں کو بھی جیلوں میں ڈال رہی ہے۔ حماس نے مغربی کنارے سے گرفتار کیے گئے پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار عاصم کی بھی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اوران کی گرفتاری کو صہیونی فوج کی غنڈہ گردی قرار دیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ کی جیلوں میں کوئی سیاسی قیدی نہیں:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.