فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن بنزٹی ساؤ نے عہدے میں ترقی نہ ملنے پر بہ طور احتجاج استعفیٰ دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 38 سال تک پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں میں خدمات نجام دینے والے مسٹر ساؤ نے آئی پولیس کے عہدے پرترقی کے لیے درخواست دی تھی جسے حکومت کی جانب سے منظور نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 58 سالہ بنزٹی ساؤ نے جنوی کے آخر میں داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان کو اپنے استعفے کے فیصلے بارے مطلع کردیا تھا۔ مسٹر ساؤ کا کہنا تھا کہ وہ انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر ترقیاب نہ کیے جانے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ساؤ نے پولیس میں سنہ 1977 ء سے خدمات انجام دینا شروع کی تھیں۔ انہوں نے سروس کا آغاز بارڈ پولیس کے شعبے سے کیا۔ سنہ 1996 ء میں ناردرن ایریا کی بارڈر فورس کا کمانڈر مقرر کیا گیا۔ سنہ 2000 ء میں انہیں وادی عارہ کا پولیس چیف مقرر کیا گیا۔ سنہ 2008 ء میں پولیس کی سینڑل کمانڈ کا انچارج، سنہ 2013 ء میں تل ابیب کا پولیس چیف اور اس کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس تعینات کیا گیا تھا۔