• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 15 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی عدالت نے بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کی رہائی کی درخواست مسترد کردی

جمعرات 28-01-2016
in فلسطین
0
0Pala0127
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی سپریم کورٹ نے دو ماہ سے بھوک ہڑتال کے باعث نڈھال فلسطینی صحافی محمد القیق کے وکلاء کی جانب سے القیق کی فوری رہائی سے متعلق دی گئی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ محمد القیق کی طبی حالت اس کے حوالے سے فوری فیصلہ کرنے کی راہ میں حائل تاہم عدالت نے القیق کا طبی معائنہ کرانے کاحکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھوک ہڑتالی صحافی محمد القیق کے وکیل اشرف ابو سنینہ نے بیت المقدس میں اسرائیلی سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی عدالت نے ان کی جانب سے القیق کی رہائی اور انتظامی حراست کی سزا فوری طورپر ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی سپریم کورٹ کے فیصلےکو عجیب اور غیر واضح قرار دیا۔

ابو سنینہ نے بتایا کہ اسرائیلی عدالت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیاہے کہ محمد القیق کی فوری رہائی نہ کرانے کا فیصلہ ان کی طبی حالت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ محمد القیق کی تشویشناک طبی حالت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ اسے فوری طورپر رہا کردیا جائے بلکہ اس کا طبی معائنہ کرنے کے بعد درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔

فلسطینی قانون دان کا کہنا تھا کہ صہیونی عدالت نے اسی طرح کا حربہ ایک دوسرے فلسطینی قیدی محمد علان کے کیس کے بارے میں بھی اختیار کیا تھا جب علان کی بھوک ہڑتال اپنے عروج پرتھی تو عدالت نے ان کی فوری رہائی کے بجائے معاملہ لٹکا دیا تھا۔

بھوک ہڑتالی صحافی کے دوسرے وکیل جواد بولس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ ان کے موکل کے حوالےسے مرحلہ وار فیصلہ صادر کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ القیق کی فوری رہائی کا حکم جاری کرے تاکہ اس کی بھوک ہڑتال ختم کرکے اس کی زندگی بچائی جا سکے۔

خیال رہے کہ محمد القیق کو اسرائیلی فوج نے پچھلے سال نومبر میں حراست میں لیا اورانہیں بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست کی سزا سنا دی گئی تھی۔ وہ انتظامی حراست کی سزا کے خلاف 65 دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی عدالت نے بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کی رہائی کی درخواست مسترد کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.