رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیربرائے توانائی و انفرااسٹرکچر ’’یووال اشٹائنٹز‘‘ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بدھ کو مرکزی الیکٹری سٹی سپلائی فرم کی ویب سائیٹ پرہیکروں نے ایک خطرناک حملہ کیا جس کے باعث ویب سائیٹ ان کے کنٹرول سے باہر ہوگئی تھی تاہم ویب سائیٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اسرائیلی وزیرنے بتایا کہ ہیکروں نے ایک وائرس کے ذریعے الیکٹری سٹی کمپنی کے کمپوٹر سسٹم پرحملہ کیا تاہم اس حملے میں کمپنی کا آن لائن ڈیٹا محفوظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیکروں کا حملہ ناکام بنانے کے لیے ماہرین پوری تندہی سے کوششیں کررہے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک ویب سائیٹ کا کنٹرول بحال نہیں کیا جاسکا تھا۔
اسرائیل میں کسی ادارے کی ویب سائیٹ پرہیکروں کا یہ پہلا حملہ نہیں بلکہ ماضی میں بھی اس نوعیت کے بے شمارحملے کیے جاتے رہے ہیں جن میں نامعلوم ہیکرز کی جانب سے اسرائیل کے اہم ترین ڈیٹا تک رسائی حاصل کرکے اسے تباہ کیا جا چکا ہے۔ عموما اس نوعیت کی کارروائیاں فلسطینیوں کے حامی ہیکرز کرتے ہیں جس اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نفرت کی آگ اگلتا رہتا ہے۔