• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 14 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی انتقام، 23 ہزاریتیم فلسطینی بچے،50 ہزار خاندان بے آسرا ہوگئے

اتوار 24-01-2016
in فلسطین
0
0Pal0405
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی سنہ 1948 ء کے علاقوں میں فلاح اور تعلیمی شعبوں میں سرگرم اداروں پرپابندیوں کے نتیجے میں بالواسطہ طورپر اور براہ راست ہزاروں یتیم بچے، بیوہ عورتیں اور بے آسرا خاندان مزید بے سہارا ہوگئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے نتیجے میں 23 ہزار یتیم بچے، کئی ہزار بیوہ عورتیں اور 50 ہزار غریب خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے تحریک اسلامی پرپابندیوں کے بعد درجنوں دوسری فلاح تنظیموں پربھی پابندیاں لگانا شروع کی ہیں۔ بہ ظاہر اسرائیلی حکومت کی جانب سے یہ ڈرامہ رچایا جا رہا ہے کہ پابندیوں کی زد میں آنے والی تمام تنظیمیں اسلامی تحریک سے وابستہ ہیں، حالانکہ خود صہیونی حکومت اچھی طرح جانتی ہے جو تنظیمیں زیرعتاب ہیں ان میں سے بہت سے اداروں کا اسلامی تحریک کے ساتھ دور و نزدیک کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

جن تنظیموں کو اسلامی تحریک کے ذیلی ادارے قرار دے کرپابندیوں کے دائرے میں جکڑنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں وہ مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948 ء کے علاقوں میں انسداد غربت اور بھوک وافلاس کو ختم کرنے کے لیے فلاحی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ خاص طورپر یہ تنظیمیں ان علاقوں میں کام کرتی ہیں جہاں کے فلسطینی عرب آبادی اسرائیلی حکومت کی امتیازی پالیسیوں کا شکار ہے۔

دیگر تنظیموں میں ’’ہیومن ریلیف آرگنائزیشن‘‘ نامی ایک ادارہ بھی صہیونی حکومت کے زیرعتاب ہے۔ اس ادارے کے سابق چیئرمین راید بدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم کا اسلامی تحریک کے ساتھ دور ونزدیک کوئی تعلق نہیں۔ صہیونی حکومت نے تنظیم پرپابندی کے لیے اس کی اسلامی تحریک سے وابستگی کا محض ڈرامہ رچایا ہے، ان کی تنظیم صرف فلاح انسانیت کے لیے کام کرتی ہے جس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔

راید بدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے ان کی تنظیم کے دفاتر، بنک اکاؤنٹس اور دیگر تمام سرگرمیوں پرپابندی ان کے لیے حیران کن اور ناقابل یقین ہے۔ اسرائیلی پولیس نے دو ماہ قبل تنظیم کے تمام مراکز کی تالابندی کی مگر ادارے کی بندش کی وجہ آج تک نہیں بتائی گئی ہے۔ ہم حیران ہیں کہ صہیونی حکومت ہیومن ریلیف آرگنائزیشن جیسے اداروں پرپابندی کیوں لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن ریلیف فاؤنڈیشن ایک رجسٹرڈ تنطیم ہے اور اس کی بندش سے قبل صہیونی انتظامیہ کی جانب سے کسی خلاف قانون سرگرمی پر انتباہ کیا گیا اور نہ ہی کوئی نوٹس جاری کیا گیا۔ اس تنظیم سے مستفید ہونے والے شہریوں کی فہرست بھی باقاعدگی سے ہرسال حکومت کو ارسال کی جاتی ہے تاکہ تنظیم کی آمد واخراجات کے بارے میں بھی حکومت کو با خبر رکھا جاسکے مگر اس کے باوجود ان کے لیے یہ بات حیران کن ہے کہ صہیونی حکومت ان کے ادارے پابندی لگا کر آخر کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔

’’رپورٹ کے مطابق راید بدر نے بتایا کہ ان کی تنظیم ماہانہ 50 ہزار غریب گھرانوں کو خوراک مہیا کرتی تھی۔ ان میں مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948 ء کے علاقوں کے علاوہ غرب اردن اور غزہ کی پٹی کے خاندان بھی شامل ہیں۔ خوراک کے علاوہ غریب شہریوں کے علاوج معالجے سمیت کئی دوسرے منصوبوں پربھی کام جاری تھا اور یہ ادارہ فلسطین کے 23 ہزار بچوں کی کفالت کررہا تھاْ۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے بعد جہاں 50 ہزار غریب خاندان کفالت سے محروم ہوئے ہیں وہاں 23 ہزار یتیم بچے بھی براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ ان تئیس ہزار بچوں میں بعض اردن اور ترکی میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کے بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیومن ریلیف آرگنائزیشن کا سالانہ بجٹ 60 ملین شیکل[ 15 ملین ڈالر] ہے اور اس کی تمام تفصیلات و جزئیات سے اسرائیلی حکومت کو آگاہ کیا جاتا رہا ہے۔ فلسطینی سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ پچھلے دو ماہ سے اندرون فلسطین فلاحی شعبے میں کام کرنے والے ایسے درجنوں ادارے صہیونی ریاست کی انتقامی پالیسی کا شکار ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں غریب شہری براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی انتقام، 23 ہزاریتیم فلسطینی بچے،50 ہزار خاندان بے آسرا ہوگئے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.