رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پچھلے چار ماہ میں اسرائیلی قابض فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں 14 ہزار 250 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 1234 فلسطینی احتجاجی مظاہروں کے دوران صہیونی فوج کی براہ راست کی گئی فائرنگ اورآتشیں اسلحہ کے استعمال سے ہوئیں، 2980 فلسطینی ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں کے حملوں میں زخمی ہوئے۔ 2043 فلسسطینیوں کو موقع پرہی طبی امداد مہیا کی گئی جب کہ سیکڑوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ 323 فلسطینیوں کو لاٹھی چارج کے واقعات میں زخمی کیا گیا۔ 38 فلسطینی آگ لگنے سے زخمی ہوئے جب کہ 9 ہزار 675 فلسطینیوں کو آنسوگیس کی شیلنگ میں زخمی کیا گیا۔
خیال رہے کہ فلسطین میں یکم اکتوبر 2015 ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 160 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 30 یہودی ہلاک اور چار سو کے لگ بھگ زخمی ہوئے۔
