(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں تلاشی کے دوران ثائر محمود سلیم عساف، مومن احمد حسین عبداللہ، احمد مناصر خریشہ، عدی رمیلات، احمد قندیل، دو سگے بھائی کامل اور معتصم احمد، بیت المقدس سے پانچ فلسطینیوں 16 سالہ مفید ابو خالد، 17 سالہ مھدی ابو الحمص، یوسف شویکی، 16 سالہ احمد العباسیم اور 15 سالہ محمد البرقان کو حراست میں لیا گیا۔بیت لحم سے دو سگے بھائیوں توفیق اور ماھر یعقوب حنانیا کے علاوہ احمد رضوان حمامرہ، ھمام حسین احمد عبدالنبی، اور پندرہ سالہ محمد زیب شکارنہ کو حراست میں لیا گیا۔
چار فلسطینیوں کو نابلس سے گرفتار کیا گیا جن کی شناخت علاء سالم بنی شمسہ، ایاد نائف عودہ، محمود موسیٰ سعید، ھیثم اقرع جب کہ الخلیل سے تین فلسطینیوں مجد سلطان جباریم، 16 سالہ محمود شحادہ المطور اور قصی ایمن الطیطی کو حراست میں لیا گیا۔ ایک فلسطینی کو قلندیا پناہ گزین کیمپ سے گرفتارکیا گیا ہے۔
