(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سفلیت میں سوموار کی شام یہودی آباد کاروں کی گاڑی نے دو فلسطینی موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور دوسرازخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق سلفیت میں دو موٹرسائیکل سائیل سواروں کی ایک یہودی کار کے ساتھ ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری موقع ہی جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوا ہے۔ یہ واقعہ سلفیت کی شاہراہ 5 پر پیش آیا۔ واقعے میں 19 سالہ فلسطینی خلیل عامر شہیدا ہوا۔
