• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 16 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی قانون اردن کو بہ طور مملکت تسلیم کرنے کے خلاف

منگل 19-01-2016
in عالمی خبریں
0
19012016
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے سنہ 1948 ء کے بعد وضع کردہ قوانین کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ تواتر کے ساتھ اسرائیل میں ہونے والی قانون سازی میں اردن کو ایک آزاد اور خود مختار ملک کے طورپر تسلیم نہیں کیا گیا اور نہ ہی صہیونی قوانین میں اردن کا کوئی ذکر موجود ہے۔

اردن کے ایک کثیرالاشاعت اخبار نے صہیونی ریاست کے اس انوکھے ڈرامے کا پردہ چاک کیا ہے اور بتایا ہے کہ سنہ 1948 ء میں ارض فلسطین میں صہیونی ریاست کے منحوس قیام کے بعد جو قوانین وضع کیے گئے ان میں اردن کو ایک خود مختار ملک قرار دینے کے بجائے اسے ’’دریائے اردن کے دوسرے کنارے کا علاقہ‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ اس قانون کی سنہ 1960 میں تجدید کی گئی۔ اور بعد ازاں سنہ 2007 ء میں بھی اس کا اعادہ کیا گیا مگر ہربار اس قانون کو اپنی جگہ قائم رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1954 ء میں اسرائیل میں ایک قانون منظور کیا گیا جسے ’’انسداد دراندازی‘‘ کا نام دیا گیا۔ اس قانون کی رو سے اردن کو دریائے اردن کے دوسرے کنارے کا ملک قرار دیا گیا۔ بعد ازاں اس قانون کی دو بار تجدید کی گئی۔

’’انسداد دراندازی قانون‘‘ کے کی شق 2 A میں کہا گیا کہ اسرائیل سے لبنان، شام، مصر اور نہر اردن کے دوسرے کنارے، وہاں سے سعودی عرب اور عراق، ایران، یمن اور ہر اس جگہ پر جو اسرائیل کا حصہ نہیں آمد ورفت خلاف قانون سمجھی جائے گی۔ سرحدی دراندازی کے اس قانون کی خلاف ورزی کرے والے کو چار سال قید اور پانچ ہزار لیرہ جرمانہ کیاجائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1960 کی شق میں معمولی تبدیلی کرکے ایران کو بھی ان علاقوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جہاں حکومت کی اجازت کے بغیر آمد ورفت کوغیرقانونی قراردیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی قانون اردن کو بہ طور مملکت تسلیم کرنے کے خلاف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.