• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 16 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں صہیونی دہشت گردی سے ایک سال میں 27 فلسطینی شہید ہوئے

منگل 19-01-2016
in غزہ
0
Shaeed Pal
0
SHARES
3
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ میں بتایا ہے کہ سنہ 2015 ء میں فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم 27 فلسطینی شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق گروپ’’مرکز برائے تحفظ انسانی حقوق‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہیں۔ پچھلے ایک سال کے دوران غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں 27 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر میں فلسطین میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے دوران ایک ماہ میں 17 فلسطینیوں کو شہید اور 544 کو زخمی کیا۔

رپورٹ میں سنہ 2014 ء میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان طے پائے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو معاہدے کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار قرار دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کے ساتھ طے پائے سیز فائر معاہدے کی کسی ایک شق پر بھی عمل درآمد نہیں کیا ہے۔

رپورٹ میں سنہ 2015 ء کو غزہ کی پٹی میں ’’اجتماعی سزاؤں کا سال‘‘ قرار دیا اور کہا کہ صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی روکنے کے لیے طاقت کے وحشیانہ ہتھکنڈوں کا کھلے عام استعمال کیا۔ حتیٰ کہ کھانے پینے کی اشیاء اور کپڑوں تک کی غزہ کی پٹی کو ترسیل روکی گئی جس کے نتیجے میں مقامی شہریوں کو سنگین نوعیت کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے عاید پابندیوں اور راہ داریوں کی بندش کے باعث غزہ کی پٹی میں ترقیاتی اور تعمیراتی کام بھی بری طرح متاثر ہوئے۔

دوسری جانب قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں غیرقانونی دراندازیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ فلسطینی شہریوں پر بلا اشتعال گولہ باری کی جاتی رہی اور فلسطینی محصورین کے حوالے سے عالمی معاہدوں کی سنگین پامالیاں کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2015 ء کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے 194 مرتبہ بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، 44 دراندازی کے واقعات درج ہوئے۔ 27 فلسطینی شہید اور 825 کو زخمی کیا گیا جب کہ 130 فلسطینی شہری حراست میں لیے گئے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ میں صہیونی دہشت گردی سے ایک سال میں 27 فلسطینی شہید ہوئے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.