• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 14 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی سماجی کارکنوں پرقدغنیں عائد کرنے کی نئی صہیونی سازش تیار

پیر 18-01-2016
in عالمی خبریں
0
Face BooK
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی ریاست فلسطینیوں پر جبرو تشدد کے انواع و اقسام کے حربے استعمال کرتے ہوئے اب سوشل میڈیا اور سماجی کارکنوں کو بھی پابہ زنجیر کرنے کے لیے نام نہاد قانون سازی کا سہارا لے رہی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ پراثرانداز ہونے کے لیے صہیونی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر سرگرم کارکنوں کے خلاف سنگین نوعیت کے قانون تیار کرنے اور انہیں سزائیں دینے کی حکمت عملی پرعمل درآمد شروع کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی کابینہ میں شامل متعدد وزراء نے اجلاس کے دوران تجویز پیش کی سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ سماجی کارکنوں پر کڑی پابندیاں عائد کی جائیں اور انہیں سنگین سزائیں دی جائیں۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ سماجی کارکنوں کی جانب سے سوشل میڈیا کو اسرائیل کے خلاف پروپیگنڈے کے ٹول کے طورپر استعمال کیا جا رہا ہے، جس کےنتیجے میں تحریک انتفاضہ کو ایک نئی مہمیز ملتی اور فلسطینی عوام کے غم وغصے میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس طرح اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کوطاقت سے روکنے کی پالیسی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ فلسطینی سماجی کارکن سوشل میڈٰیا کے ذریعے نہ صرف باہمی رابطے کو فعال بناتے ہیں بلکہ شہروں کے گلی کوچوں میں ہونے والی مزاحمتی سرگرمیوں، احتجاجی مظاہروں اور صہیونی فورسز کے ہاتھوں پرتشدد ہتھیکنڈوں کے استعمال کے واقعات کی تصاویر اور ویڈیوز کو بڑے پیمانے پر مشتہر کرتے ہیں۔

اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ’’فیس بک‘‘ فلسطینیوں کے ہاتھ میں ایک ایسا آلہ جسے اسرائیلی ریاست اور فوج کو بدنام کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو مظلوم بنا کر پیش کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعے سوشل میڈیا کے استعمال کے سخت ترین قواعد وضوابط متعین کیے جائیں۔ پارلیمنٹ اسرائیل کے خلاف اشتعال پھیلانے والے فلسطینیوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی اجازت دے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے نمائندہ گروپوں نے فیس بک کی انتظامیہ کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں 20 ہزار یہودی آباد کاروں نے ایک مشترکہ مطالبے پر دستخط کیے ہیں جس میں فیس بک کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں اور دیگر سماجی کارکنوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف پوسٹ کردہ مواد کو ختم کرے ورنہ وہ فیس بک کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر کردیں گے۔ ان یہودیوں کا کہنا ہے کہ فیس بک اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے اشتعال انگیز مواد سے بھری پڑی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.