• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 14 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تحریک انتفاضہ کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل سے گٹھ جوڑ کا انکشاف

پیر 18-01-2016
in عالمی خبریں
0
F150608YS09
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی نے ملک میں پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کچلنے کےلیے صہیونی دشمن کے ساتھ گٹھ کی سازشوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اسرائیل کے ایک وزیر موشے کحلون نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور صہیونی ریاست کے اعلیٰ اختیاراتی وفود نے حال ہی میں بیت المقدس میں منعقدہ ایک خفیہ اجلاس میں تحریک انتفاضہ روکنے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فریقین میں ہونے والی بات چیت میں تحریک انتفاضہ روکنے کے بدلے میں کچھ شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اسرائیل تمام فلسطینی علاقوں میں اقتصادی سہولیات مہیا کرے جبکہ اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی سے کہا ہے کہ وہ یہودی آباد کاروں پر فلسطینیوں کی جانب سے ہونے والے حملوں کی مذمت کرے۔

اسرائیلی وزیر موشے کحلون نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ حال ہی میں بیت المقدس میں ان کی ملاقات فلسطینی وزیر خزانہ شکری بشارہ، شہری امور کے وزیر اور صدر محمود عباس کے مقرب خاص حسین الشیخ اور کئی دوسرے عہدیداروں سے ہوئی۔ اجلاس میں تحریک انتفاضہ روکنے اور اس کے متبادل آپشنز پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ اس موقع پر فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے زور دیا گیا کہ اسرائیل تحریک انتفاضہ روکنے کے بدلے میں فلسطینی علاقوں کو اقتصادی مراعات دے جب کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی سے کہا گیا کہ وہ فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں میں یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر حملوں کی مذمت کرے۔

موشے کحلون نے بتایا کہ بات چیت کے دوران فلسطینی وفد نے اسرائیلی حکام سے کہا کہ صہیونی ریاست مغربی کنارے میں بے روز گاری کم کرنے اور انفراسٹرکچر کی بہتری میں حصہ لینے کے لیے فلسطینی شہریوں کو بھی روزگار فراہم کرے۔ اس موقع پر اسرائیلی عہدیداروں نے شکایت کی کہ صدر محمود عباس فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کی مذمت نہیں کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پچھلے چار ماہ میں فلسطین میں جاری تحریک کے دوران اب تک ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی شہید اور ستائیس یہودی ہلاک ہوچکےہیں۔ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان تحریک انتفاضہ کے خلاف گٹھ جوڑ کی خبریں پہلی بار سامنے نہیں آئی ہیں بلکہ اس نوعیت کی خبریں آئے روز سامنے آ رہی ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineتحریک انتفاضہ کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل سے گٹھ جوڑ کا انکشاف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.