• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 13 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

انتفاضہ القدس کے ساڑھے تین ماہ: 158 شہید، 16 ہزار زخمی

ہفتہ 16-01-2016
in فلسطین
0
4462e5b8db9
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں یکم اکتوبر 2015 ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے تین ماہ اور 15 دن مکمل ہوگئے ہیں۔تحریک انتفاضہ کے ان ساڑھے تین ماہ میں صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 158 فلسطینی شہید اور 16 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ تحریک انتفاضہ کے دوران 3221 مزاحمتی واقعات کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق القدس اسٹڈی سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے مزاحمتی کارروائیوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی تحریک انتفاضہ ملک کے چپے چپے میں پھیل گئی ہے۔ سنہ 1948 ء کے شمالی اور جنوبی فلسطینی شہروں، قصبوں، بیت المقدس، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کےعوام بھی تحریک انتفاضہ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہےہیں۔

شہدائے انتفاضہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ساڑھے تین ماہ میں 158 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میں 50 شہریوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والا الخلیل شہر سر فہرست ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 85 فی صد بے گناہ شہریوں کونہایت بےدردری کےساتھ شہید کیا گیا۔

انتفاضہ کے زخمی

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں ساڑھے تین ماہ میں 16 ہزار 342 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 27 فی صد کو براہ راست گولیاں ماری گئیں۔ بڑی تعداد میں فلسطینی زخمیوں میں وہ شہری بھی شامل ہیں جو غزہ کی پٹی اور جنوبی فلسطینی شہروں کےدرمیان مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔اس کے بعد الخلیل، رام اللہ، طولکرم اور بیت المقدس میں ہزاروں شہری زخمی ہوئے۔

یہودی اشرار کے حملے

یہودی شرپسندوں کی جانب سے پچھلے ساڑھے تین ماہ کے دوران فلسطینیوں کی جان ومال پرحملے کیے گئے۔ اس دوران یہودیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کے 442 واقعات درج کئے گئے۔ ان میں 189 واقعات فلسطینی کاروں پرحملوں کے جب کہ 127 واقعات فلسطینیوں پر تشدد کے درج ہوئے۔ الخلیل شہر میں یہودی آبادکاروں کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت۔ دیمونا میں یہودیوں کا فلسطینی نوجوان پر چاقو سے حملہ اور شمالی اور جنوبی فلسطین میں شہریوں کی املاک پرحملے شامل ہیں۔

گرفتاریاں

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ تحریک انتفاضہ کے ساڑھے تین ماہ میں صہیونی فوج نے 3622 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ محرسین میں 900 فلسطینی مزدور پیشہ شہری بھی شامل ہیں جنہیں مغربی کنارے سے سنہ 1948 ء کے علاقوں میں روز کی تلاش کے لیے آنے کی پاداش میں حراست میں لیا گیا۔

تحریک انتفاضہ میں صہیوںیوں کا نقصان

تحریک انتفاضہ کے ساڑھے تین ماہ کے عرصے میں 27 صہیونی ہلاک ہوئے۔ ان میں ایک یہودی آباد کار اپنے ہی ایک فوجی کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ یہودی آباد کار فلسطینیوں کی 11 مزاحمتی کاروائیوں میں ہلاک ہوئے۔ ان میں پانچ مغربی کنارے، 4 بیت المقدس ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ حماس کے مزاحمت کاروں کے حملوں میں دو یہودی ہلاک اور اسلامی جہاد کے کارکنوں کی کارروائیوں میں ایک یہودی ہلاک ہوا۔ مزاحمتی کارروائیوں میں 400 کے قریب یہودی زخمی ہوئے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineانتفاضہ القدس کے ساڑھے تین ماہ: 158 شہید، 16 ہزار زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.