(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکا میں پروٹسٹنٹ عیسائیوں کے متھوڈیہ نامی چرچ کے زیرانتظام قائم ریٹائرمنٹ فنڈ نامی ایک مالیاتی ادارےنے فلسطین میں اسرائیل کی جان سے جاری غیرقانونی یہودی آباد کاری کے خلاف بہ طور احتجاج اسرائیل کے پانچ بڑے بنکوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹر نے امریکی اخبار ’’نیویارک ٹائمز‘‘ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی ادارہ برائے ریٹائرمنٹ فنڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ اسرائیل کے پانچ بڑے بنکوں میں سے کسی کے ساتھ کسی بھی مقام پر سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔ یہ اقدام اسرائیل کے خلاف فلسطینی علاقوں میں یہودی توسیع پسندی کے خلاف ایک احتجاج ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی ریٹائرمنٹ انویسٹمنٹ فنڈ نامی ادارے سے 70 لاکھ افراد وابستہ ہیں۔ اس ادارے کا اسرائیلی بنکوں کا بائیکاٹ نہایت اہمیت کاحامل ہے۔ ریٹائرمنٹ فنڈ کی جانب سے اسرائیلی بنکوں کے بائیکاٹ کے بعد امریکا میں مزید ایسے اداروں کا بھی بائیکاٹ تحریک میں شامل ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین میں اسرائیل کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور غیرقانونی یہودی آباد کاری کے خلاف دنیا بھر میں بائیکاٹ کی ایک وسیع تحریک جاری ہے جس میں مغربی ممالک اور یورپ بھی شامل ہوچکے ہیں۔
امریکی ریٹائرمنٹ فنڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اس کے تمام افراد اسرائیلی بنکوں ھبوعلیم، ھلیومی ھریشون، ڈیسکائونٹ اور مزراحی۔ تبوحوت نامی بنکوں کے ساتھ کسی قسم کا لین دین نہیں کریں گے۔
