ہفتہ کی صبح قابض اسرائیلی بحریہ نےجنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی ماہی گیروں پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے فائرنگ میں بھاری توپ خانے کا استعمال کیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے خان یونس میں سمندر کےکنارے موجود ماہی گیروں کی کشتیوں پر دھاوا بولا مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واضح رہے کہ قابض اسرائیلی انتظامیہ فلسطینی ماہی گیروں کو اپنے کام کی انجام دہی سے باز رکھنا چاہتی ہے۔ یہ ہی وجہ سے اسرائیلی بحریہ بہانے بہانے سے ماہی گیروں کو اپنی درندگی کا نشانہ بناتی ہے اور ان میں خوف و ہراس پھیلانے کےلیے اس طرح کیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے ۔