• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

کم عمر فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے عالمی مہم کا آغاز

بدھ 06-01-2016
in فلسطین
0
isgal-gucleri
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز ۔مرکز اطاعات) اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل گیارہ سالہ فلسطینی بچے علی علقم ، تیرہ سالہ احمد مناصرہ اور معاویہ علقم کی رہائی کے لیے فلسطین میں ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے جسے عالمی سطح پر پھیلانے کے لیے انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذریعے عالمی مہم میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل کم عمر فلسطینیوں کی رہائی کے لیے مہم غزہ کی پٹی سے شروع کی گئی ہے جسے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

علی علقم اور اس کے دو دیگر ساتھیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کرانے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مہم کے روح رواں فلسطین پارلیمنٹ کے رکن جمال الخضری نے غزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس کےدوران کہا کہ کم عمر بچوں کا اسرائیل قید خانوں میں پابند سلاسل ہونا عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علم دار اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ علی علقم معاویہ علقم اور احمد مناصرہ کی صہیونی جیلوں سے رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ تینوں فلسطینی بچوں کو اسرائیلی فوجیوں نے دو ماہ قبل بیت المقدس سے حراست میں لیا تھا۔ ان پر یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ انہیں اسی الزام میں آج بدھ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

فلسطینی رکن پارلیمنٹ جمال الخضری نے کہا کہ عالمی برادری اور زندہ ضمیر رکھنے والے اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ کم عمر اسیروں کو صہیونی جیلوں سے رہائی دلانے کے لیے اپنا اخلاقی اور انسانی فریضہ ادا کرنے کے لیے موثر کوششیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور عالمی سطح پر احمد مناصرہ، علی علقم اور معاویہ علقم کی رہائی کے لیے شروع کی گئی مہم تمام انسانی حقوق کے اداروں کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے تاکہ وہ بھی فلسطینی بچوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.