• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی دہشت گردی: فلسطینی نوجوان شہید، شہداء انتفاضہ کی تعداد 144 ہوگئی

جمعہ 01-01-2016
in فلسطین
0
23 Child Dead
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ روز دم توڑ گیا جس کے بعد یکم اکتوبر 2015 ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ میں شہداء کی تعداد 144 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کل جمعرات 31 دسمبر کو زخمی فلسطینی نوجوان شادی غبیش اسپتال میں دم توڑ گیا۔ شہید کا آبائی تعلق مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ سے ہے۔

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق 38 سالہ شادی غبیش کو اسرائیلی فوجیوں نے چند روز قبل ایک احتجاجی ریلی میں شرکت کے دوران گولیاں مار دی تھیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دن موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ روز جام شہادت نوش کرگیا۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شادی غبیش 4 دسمبر کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ اسے 13 دسمبر کو اسپتال سے ڈسچار ج کردیا گیا تھا تاہم تین روز قبل اچانک اس کی حالت دوبارہ خراب ہوگئی۔ اسے اسپتال لےجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

وزارت صحت کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد سے فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشت گردی میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 144 ہوگئی ہے۔ شہداء میں 27 بچے جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں بھی شامل ہیں جب کہ سات خواتین بھی شہید ہوئی ہیں۔ پرتشدد ہتھکنڈوں کےاستعمال کے نتیجے میں 16 ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی دہشت گردی: فلسطینی نوجوان شہید، شہداء انتفاضہ کی تعداد 144 ہوگئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.