• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں فلسطینیوں کے چھ مکانات کی مسماری کے نوٹس

جمعہ 01-01-2016
in فلسطین
0
Notice Pales
0
SHARES
9
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں فلسطینی شہریوں کے ملکیتی مزید چھ مکانات کی مسماری کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز جاری کردہ نوٹسز میں بیت المقدس کے جنوب مشرقی علاقے’’جبل المکبر‘‘ میں واقع چھ مکانات کی مسماری کا حکم دیا گیا ہے۔

مقامی شہری شادی علیان نے رپورٹر کو بتایا کہ جمعرات کو اسرائیلی بلدیہ کے اہلکاروں کی موجودگی میں صہیونی فوجیوں کے ایک گروپ نے جبل مکبر میں فلسطینی شہریوں کےگھروں پر چھاپے مارے۔ اس موقع پر دو فلسطینی شہیدوں بہاء علیان اور علاء ابو جمل کے مکانات کے قریب واقع فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کا حکم دیا گیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مسماری کے نوٹس ان مکانات کے مالکان کو جاری کیے گئےہیں جنہیں بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا ہے۔

شادی علیان کا کہنا ہے کہ اسی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے چند ہفتے قبل غسان ابو جمل، محمد جعابیص کے مکانات مسمار کردیے تھے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے 20 ہزار مکانات کی مسماری کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے صہیونی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے دسیوں گھروں کومسمار کیا جا چکا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس میں فلسطینیوں کے چھ مکانات کی مسماری کے نوٹس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.