• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا 12 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے کرنےکا فیصلہ

جمعہ 01-01-2016
in فلسطین
0
Pales Bodies
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے تحویل میں لیے گئے درجنوں فلسطینی شہداء کے جسد خاکی میں سے 12 جسد خاکی ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب فلسطین میں عوامی حلقوں کی جانب سے تمام شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے کرنے کے لیے احتجاج جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد مختلف کارروائیوں کے دوران شہید کیے گئے فلسطینیوں میں سے 12 کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق 12 شہداء میں سے 4 کا تعلق بیت المقدس سے جب کہ دیگر کا تعلق مغربی کنارے کے شہروں طولکرم، رام اللہ اور الخلیل سے بتایا گیا ہے۔

القدس مرکز برائے قانونی معاونت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان شہداء کی شناخت بھی ظاہر کی گئی ہے جن کے جسد خاکی قابض فوج نے ورثاء کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں احمد جحاجحہ، غسان حماد، عیسیٰ عساف، وسام ابو غویلہ، عزالدین رایق رداد، سلیمان عادل شاھین، محمد منیر صالح عارورہ، فادی ، شادی خصیب، انس حماد، محمد عیاد اور حکمت حمدان شامل ہیں۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی فوج نے مختلف کارروائیوں کے دوران 140 فلسطینی شہریوں شہید کیا۔ شہید کیے گئے 65 فلسطینیوں کے جسد خاکی صہیونی فوج نے قبضے میں لے لیے تھے۔ ان میں سے کچھ شہداء کے جسد خاکی پہلے ہی واپس کردیے تھے جب کہ 12 شہداء کے جسد خاکی اگلے چند گھنٹے میں ان کے لواحقین کےحوالے کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود اسرائیلی فوج کے قبضے میں 35 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ہنوز موجود ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.