• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی جیل میں قید بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

جمعرات 31-12-2015
in عالمی خبریں
0
M AlQique
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں زیرحراست بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد القیق کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ القیق پچھلے 36 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں مسلسل خون کی قے ہو رہی ہے اور وہ چلنے پھرنے کی سکت بھی نہیں رکھتے ہیں۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر فیحاء شلش نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ اس کے شوہر کو العفولہ نامی ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

اسیر کی اہلیہ نے بتایا کہ مسلسل چھتیس روز کی بھوک ہڑتال کے باعث اس کے شوہر میں چلنے پھرنے حتیٰ کہ اپنے سہارے سے بیٹھنے کی سکت بھی نہیں ہے۔ اسے مسلسل خون کی قے ہو رہی ہے۔

مسز القیق نے بتایا کہ اس کے شوہرکو صہیونی فوجیوں نے تمام قیدیوں سے الگ تھلگ قید تنہائی میں ڈالے رکھا جس کے باعث اس کی حالت مزید ابتر ہوئی ہے۔ بھوک ہڑتال کے دوران بنیادی سہولیات سے محرومی کے نتیجے میں القیق کی حالت مزید ابتر ہوئی۔

انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے شوہر کے مطالبات پورے کرانے کے لیے اسرائیل پردباؤ ڈالیں تاکہ القیق کی رہائی کی راہ ہموار کی جاسکے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر سے تعلق رکھنے والے فلسطینی صحافی محمد القیق کو ڈیڑھ ماہ قبل صہیونی فوج نے حراست میں لیا تھا جہاں اسے انتظامی حراست کی سزا دی گئی تھی۔ اس نے انتظامی حراست کی سزاء کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔ اسرائیلی جیلروں نے القیق کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے اسے قید تنہائی میں ڈالنے کا حربہ بھی استعمال کیامگر القیق اپنے مطالبے پربدستورقائم ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی جیل میں قید بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.