• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی میڈیا فلسطینیوں کی جعلی مزاحمتی کارروائیوں کی خبریں شائع کرنے لگا

جمعرات 31-12-2015
in عالمی خبریں
0
Media Isreali
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج، یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی میڈیا پر فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں کا بھوت کچھ ایسا سوار ہے کہ اس نے صہیونیوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ حقائق کو توڑ مروڑ کرپیش کرنے والے صہیونی ذرائع ابلاغ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں سے اس حد تک خوف زدہ ہیں کہ کوئی واقعہ نہیں بھی رونما ہوتا پھر بھی فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کی خبریں چلا دی جاتی ہیں۔

جھوٹ اور سچ کے فرق سے محروم صہیونی ابلاغی ادارے بغیرتحقیق کے ایسی ایسی خبریں بھی شائع کردیتےہیں جو ان کے لیے سبکی اور شرمندگی کا موجب بنتے ہیں۔

معاریف کی ویب سائیٹ اور عبرانی نیوز ویب پورٹل کی جانب سے شائع کی گئی خبر کے دیکھا دیکھی کئی دوسرے نشریاتی اور اشاعتی اداروں نے فلسطینی کے چاقو سے حملے کی جھوٹی افواہ چلادی۔

صہیونی میڈیا میں جاری کردہ جعلی خبر کی کھوج لگانے کی کوشش کی گئی مگر کہیں سے بھی اس کی تصدیق نہ ہوسکی اور نہ ہی یہ پتا چلا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے۔ جب اسرائیل کے بعض نشریاتی اداروں نے اس خبر کی مزید تفصیلات کے لیے رابطے شروع کیے تو پتا چلا کہ وہ خبر سرے سے بے بنیاد تھی۔ ایسا کوئی وقعہ سرے سے پیش ہی نہیں آیا ہے۔

رپورٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی جانب سے بغیر تحقیق جھوٹی خبروں کی اشاعت فلسطینی مزاحمت کاروں کے ان دیکھے خوف کی علامت ہے، کیونکہ صہیونی میڈیا کے اس طرز عمل سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ صہیونیوں کو فلسطینیوں کے حملوں کا اتنا ہی زیادہ خوف ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی میڈیا فلسطینیوں کی جعلی مزاحمتی کارروائیوں کی خبریں شائع کرنے لگا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.