• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نو فلسطینی اسیر اسرائیلی عقوبت خانے کے قبر نما گڑھوں میں بند

جمعرات 31-12-2015
in فلسطین
0
drugs-prison
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک سرکاری ادارے نے اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے ساتھ مظالم کے چشم کشا انکشافات کیے ہیں اور بتایا ہے کہ اسرائیل کی متعدد جیلوں میں کئی فلسطینی اسیر قید تنہائی کا شکار ہیں۔ ان میں فلسطینی اسیروں کو ’’مجد‘‘ نامی قید خانے میں قبر نما تنگ وتاریک گڑھوں میں پابند سلاسل ہیں، جہاں وہ سورج کی روشنی تک محسوس نہیں کرسکتے ہیں۔

اسرائیل کی مجد جیل کی 12 نمبر بیرک میں قید 9 فلسطینیوں کو انتہائی تنگ اور تاریک کوٹھڑیوں میں ڈالا گیا ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قید تنہائی میں ڈالے گئے تمام فلسطینی نہایت مشکلات کا شکار ہیں جہاں وہ سورج کی کرن تک نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ قید تنہائی میں ڈالے گئے تمام قیدیوں کو اسرائیلی خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ کی جانب سے ظالمانہ نوعیت کی انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تنہائی میں ڈالے گئے فلسطینی نہ صرف دوسرے قیدیوں سے الگ تھلگ ہیں بلکہ انہیں ہرطرح کی پابندیوں اور مشکلات سے دوچار رکھا گیا ۔ قیدیوں کوکسی قسم کے بنیادی حقوق میسرنہیں ہیں۔ اس جیل میں قید دوسرے فلسطینیوں کو بھی دی گئی سہولیات واپس لیے لی گئی ہیں۔ جیل میں قیدیوں کو لائبریری سے کتب کے حصول اور اخبارات کے مطالعےسے بھی روک دیا گیا۔

قیدیوں کا کہنا ہے کہ ان کی کوٹھڑیوں میں شدید سردی سے بچاؤکا کوئی انتظام نہیں ہے۔الٹا ان کی کوٹھڑیاں حشرات الارض کی آماج گاہ بنی ہوئی ہیں۔ فلسطینی انسانی حقوق کے ادارے نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی اسیران کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کی چادر اتارتے ہوئے تنہائی میں ڈالے گئے قیدیوں کو بنیادی حقوق فراہم کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.