(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ کو صہیونی سپریم کورٹ کی جانب سے رشوت خوری کے ایک مقدمہ میں بری جب کہ دوسرے میں ڈیڑھ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اولمرٹ کو مبینہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت سنائی گئی سابقہ سزا میں کمی کرتےہوئے ان کی سزا چھ سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق اولمرٹ کو ہولی لینڈ مقدمہ میں رشوت خوری کے مقدمہ میں بری کردیا گیا ہے تاہم کرپشن کے ایک دوسرے کیس میں انہیں ڈیڑھ سال قید کی سز سنائی گئی ہے۔ انہیں فروری سنہ 2016 ء کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ اسرائیلی تاریخ میں کسی سابق وزیراعظم کو کرپشن کے الزام میں پہلی بار جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔