• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خالد مشعل کی ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات

اتوار 20-12-2015
in حماس
0
Meshaal Rajab
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے استنبول میں یلدز محل میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی موجودہ صورت حال کے علاوہ علاقائی اور عالمی مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خالد مشعل سے ملاقات کے دوران ترک صدر نے یقین دلایا کہ وہ ان کی حکومت فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ دنوں میں مزید ملاقاتیں جاری رکھنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔

قبل ازیں ترک خبر رساں ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ خالد مشعل نے ملاقات میں صدر ایردوآن کو فلسطین اورمشرق وسطیٰ کے موضوعات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

خیال رہے کہ خالد مشعل اور ترک صدر کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دوسری جانب ترکی اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ترکی اور اسرائیل کے درمیان پچھلے پانچ سال سے تعلقات تعطل کا شکار ہیں تاہم حالیہ ایام میں دونوں ملکوں کی حکومتوں نے مفاہمتی کوششوں اور مذاکرات کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ انقرہ اور تل ابیب اختلافات ختم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ تاہم اس سلسلے میں حتمی معاہدہ ہونا ابھی باقی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineخالد مشعل کی ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.