• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیرزیت یونیورسٹی کے 90 اساتذہ اور طلباء صہونی زندانوں میں پابند سلال

اتوار 20-12-2015
in فلسطین
0
Uni Student
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں سیکڑوں فلسطینی طلباء اور اساتذہ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والے اساتذہ اور طلباء میں مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں واقع ’’بیرزیت‘‘ یونیورسٹی کے 90 طلباء بھی اور اساتذہ بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جامعہ بیرزیت کی جانب سے گذشتہ روز ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ان 90 طلباء اور اساتذہ کے کوائف درج کیے گئے ہیں جنہیں صہیونی فوجیوں نے گرفتار کرنے کے بعد جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔

بیان میں طلباء اور اساتذہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی نظام تعلیم پر حملہ قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے طلباء میں جامعہ میں طلباء کونسل کے چیئرمین سیف الاسلام دغلس اور کئی دوسرے اہم طلباء رہنما بھی شامل ہیں۔

جامعہ بیرز یت نے صہیونی فوج کے ہاتھوں طلباء اور اساتذہ کی وحشیانہ گرفتاریوں اور انہیں جیلوں میں ڈالے جانے کے واقعات کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج ایک سوچے سمجھے اور طے شدہ منصوبے کے تحت فلسطینی تعلیمی اداروں، اساتذہ اور طلباء کو انتقامی پالیسی کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کی طلباء کے خلاف وحشیانہ کارروائیاں صہیونی ریاست کی جمہوریت کے نام پر ایک بدنما دھبا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی طلباء کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام شہریوں کی فوری رہائی کا حکم دے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیرزیت یونیورسٹی کے 90 اساتذہ اور طلباء صہونی زندانوں میں پابند سلال
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.