(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جمعہ کے روز یہودی انتہا پسندوں نے تین فلسطینیوں کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی تاہم فلسطینی اس حملے میں معجزانہ طورپر محفوظ رہے ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ شمالی الخلیل کے بیت امر قصبے میں جمعہ کے روز یہودی شرپسندوں نے سڑک کے کنارے کھڑے تین فلسطینیوں کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی مگر فلسطینی اس حملے میں محفوظ رہے۔ یہودی انتہا پسندوں کی اس کارروائی کے دوران یہودی فوجی بھی کچھ ہی فاصلے پر کھڑے تماشا دیکھ رہے تھے۔فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار نے قصدا اپنی گاڑی تین فلسطینیوں کی طرف موڑ دی اور انہیں گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی تاہم فلسطینیوں نے برق رفتاری سے چھلانگیں لگا کر خود کوگاڑی کی ٹکر سے بچالیا۔
فلسطینیوں پرناکام قاتلانہ حملے کے بعد انتہا پسند یہودی جائے وقوعہ سے فرارہوگیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی یہ سارا منظر دیکھ رہے تھے مگر انہوں نے یہودی شرپسند کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی اور یہودی دہشت گرد کو فرار کو موقع فراہم کیا گیا۔