• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت

جمعہ 18-12-2015
in فلسطین
0
Khan Younic
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق غزہ کے البریج کیمپ کی مشرقی سرحدوں پر تعینات صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی رات فلسطینیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم ایک فلسطینی شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ صیہونی فوجیوں نے جمعرات کے روز خان یونس کے مشرق میں واقع علاقے الفراحین میں بھی فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو زخمی کردیا تھا۔ صیہونی فوجیوں نے اسی طرح بلڈوزروں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے خان یونس کے شمال میں واقع قصبے قرارہ کے مشرقی علاقے پر حملہ کرکے زرعی زمینوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ الاقصی ٹیلیویژن نے بھی رپورٹ دی ہے کہ غرب اردن کے علاقے الخلیل میں واقع العروب کیمپ میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جہاں صیہونی فوجیوں نے کئی فلسطینیوں کو زخمی کرنے کے علاوہ متعدد دیگر کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ لیبرمین نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو سے، ہر طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرکے انتفاضۂ قدس کو کچلنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں رواں سال کی یکم اکتوبر سے انتفاضۂ قدس شروع ہوئی ہے اور جب سے اب تک صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک سو پچّیس فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں فلسطینیوں کو صیہونی حکومت نے حراست میں لے لیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.