• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شہید فلسطینیوں کے مسمار مکانات کی تعمیر کے لیے ایک ملین شیکل جمع

بدھ 16-12-2015
in فلسطین
0
Image Demolish
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے گرائے گئے مکانات کی دوبارہ تعمیر میں معاونت کے لیے سرگرم مہم نے ایک ملین شیکل کی رقم جمع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ رقم غرب اردن کے نابلس شہر میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسمار کیے گئے چار مکانات کی تعمیر پر صرف کی جائے گی۔

مسمار گھروں کی تعمیر کے لیے سرگرم مہم کے ایک رکن مازن الدنبک نے نابلس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے کہا ہے کہ وہ مسمار کردہ مکانات کی دوبارہ تعمیر کے لیے انہیں اجازت فراہم کرے۔ اس مقصد کے لیے فلسطینی اتھارٹی کو پندرہ ایام کا وقت دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی اسرائیل نے نابلس میں چند ہفتے قبل مسمار کیے گئے مکانوں کے مالکان کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے دوبارہ مکان بنانے کی کوشش کی تو انہیں پھر سے منہدم کردیا جائے گا۔

مازن کا کہنا تھاکہ انہوں نے صرف سات دنوں میں 5 لاکھ 88 ہزار 645 شیکل ، 31 ہزار 184 دینار اور 12 ہزار 121 ڈالر کی رقم جمع کرلی ہے۔ مجموعی طورپریہ رقم ایک ملین شیکل کےبرابر ہے۔ نقد رقوم کے ساتھ شہریوں کی جانب سے مکانات سے محروم کیے گئے فلسطینیوں کی معاونت کے لیے تعمیراتی سامان کی شکل میں بھی امداد مہیا کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے چند ہفتے قبل نابلس میں چار فلسطینی شہداء کے مکانات مسمار کردیے تھے۔ اسرائیلی حکومت نے یہ اعلان کررکھا ہے کہ جو فلسطینی یہودی آباد کاروں پرحملوں میں ملوث پایا جائے گا اس کا مکان مسمار کردیا جائے گا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineشہید فلسطینیوں کے مسمار مکانات کی تعمیر کے لیے ایک ملین شیکل جمع
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.