(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)اسرائیلی حکومت نے فلسطینی شہریوں کے حملوں کے بعد بس اڈوں کی سیکیورٹی کے لیے ماہانہ کی بنیاد پر لاکھوں شیکل کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک ماہ میں کم سے کم دو ملین شیکل کی رقم بس اڈوں کی حفاظت پر صرف کی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بس اڈوں کی سیکیورٹی کا فیصلہ حال ہی میں وزیر دفاع موشے یعلون، داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان، وزیر مواصلات یسرائیل کاٹز اور بیت المقدس میں اسرائیل کے میئر نیربرکات کے اجلاس میں کیا گیا۔
اس موقع پر اسرائیلی میئر نیر برکات نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں 300 کے قریب چھوٹے اور بڑے کے بس اسٹینڈ ہیں جنہیں تحفظ فراہم کرنا ناگزیر ہے۔