فلسطین میں ہونے والے ایک تازہ سروے میں فلسطینیوں کی اکثریت نے اسرائیل کے خلاف مسلح جدو جہد کی حمایت کرتے ہوئے صدر محمود کی کاکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطین میں قائم’’کریسچین، پولیٹیکل ریسرچ سینٹر‘‘ کے زیراہتمام کیے گئے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ 66 فی صد فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف مسلح جدو جہد کی حمایت کی ہے۔یہ سروے 10 سے 12 دسمبر کے درمیان کیا گیا جس میں 1270 افراد سے رائے لی گئی۔ یہ سروے شہریوں سے براہ راست کیا گیا۔ کل 127 مقامات پر رائےعامہ کے مرکزقائم کیے گئے تھے۔ سروے میں 3 فی صد شہریوں کی رائے غلطیوں کی بنیاد پر مسترد کردی گئی تھی۔
سروے میں 67 فی صد شہریوں نے فلسطینیوں نے صہیونیوں کے خلاف چاقو حملوں کی حمایت کی اور 66 فی صد نے موجود تحریک انتفاضہ کو مسلح تحریک میں تبدیل کرتےہوئے آگے بڑھانے کی حمایت کی۔
سروے رپورٹ میں کم عمر بچیوں کے مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کی مخالفت کی۔ 73 فی صد نے اسکول کی کم عمر طالبات کی جانب سے صہیونیوں پرحملوں کی مخالف کی۔
سروے رپورٹ میں 38 فی صد رائے دہندگان نے فلسطینی اتھارٹی کی کاکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔