رپورٹ کے مطابق حماس رہنما نے ان خیالات کا اظہار بیروت میں ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس فلسطینی قوم کے بنیادی اصولوں اور مطالبات کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کے ساتھ یکساں تعلقات قائم کیے ہوئے ہے۔ سعودی عرب اور ایران دونوں فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات کی پرزور حمایت کرتے ہیں۔ اس لیے حماس کا تہران اور ریاض میں سے کسی کے ساتھ کوئی اختلاف اور تضاد نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حماس تمام مسلمان ملکوں کے ساتھ متوازن تعلقات کےقیام کی خواہاں ہے۔ سعودی عرب اور ایران کے ساتھ محض پروٹوک کے مطابق تعلقات نہیں بلکہ مسئلہ فلسطین کی حمایت کی بنیاد پر گہرے تعلقات موجود ہیں۔؎
اسامہ حمدان نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران نے ہمیشہ فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت کی۔ دونوں بڑے اسلامی ممالک کی طرف سے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت کی گئی۔ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ریاض اور تہران دونوں ایک صفحے پر کھڑے ہیں۔