• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین میں جنگی جرائم میں ملوث صہیونی فوجی افسر برطانیہ میں گرفتار

پیر 14-12-2015
in عالمی خبریں
0
Israeli Officer
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے انکشاف کیاہے کہ حال ہی میں برطانیہ میں ایک سینیر سابق فوجی افسر کو حراست میں لیا گیاہے جس پر سنہ 2014 ء کے موسم گرما میں غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا یا ہے۔ برطانیہ میں کسی اسرائیلی فوجی عہدیدار کی جنگی جرائم میں ملوث ہونے الزام میں گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی عہدیدار کو برطانوی پولیس نے چند ہفتے قبل لندن کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈےپر اترنے کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔ گرفتار فوجی عہدیدار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے عہدیدار کے خلاف برطانیہ کی ایک عدالت میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جولائی اور اگست 2014 ء کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اکاون دن تک مسلسل جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا تھا جس میں کم سے کم 2300 فلسطینی شہید اور 11 ہزار سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کے تحت کئی عدالتوں میں مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ جنگی جرائم کی عدالتوں میں دائر مقدمات میں جو فہرست سامنے آئی ہے اس میں اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سمیت کئی سابق اور حاضر سروس فوجی عہدیداروں کے نام بھی موجود ہیں۔ یورپی یونین کے رکن ملکوں کی مختلف عدالتوں میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کے تحت اس نوعیت کے کئی مقدمات موجود ہیں مگر ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے یورپی یونین اور وہاں کی عدالتوں کو بھی صہیونی جنگی مجرموں کو چھوٹ دیے جانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ غزہ جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تصاویر کو انٹرنیٹ پرپوسٹ کرنے میں ملوث صہیونی بھی جنگی جرائم کے مرتکب قرار دیے گئے ہیں۔ اس نوعیت کے کیسز میں 60 صہیونی فوجیوں اور افسروں کے نام بتائے جاتے ہیں جنہوں نے شہید ہونے والے بچوں، عورتوں اور بڑی عمر کے افراد کی تصاویر تفنن طبع کے طورپر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی تھیں۔ اس پر خود اسرائیل کے عوامی حلقوں میں بھی شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطین میں جنگی جرائم میں ملوث صہیونی فوجی افسر برطانیہ میں گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.