اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد ملائیشیا کا چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس قطر پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کا وفد جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں گذشتہ بدھ کو ملائیشیا کی حکمراں جماعت’’آمنو‘‘ کی دعوت پر کولالمپور پہنچا تھا جہاں حماس کی قیادت نے ملائیشیا کےوزیراعظم ڈاکٹرنجیب عبدالرزاق سمیت وہاں کی حکومت سمیت کئی دوسرے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔حماس کے وفد میں جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق، سیاسی شعبے کے ارکان محمد نزال اور ماہر عبید شامل تھے۔ملائیشیا آمد پرحماس کے وفد کو سرکاری اور قومی سطح پر شاندار استقبال کیا گیا۔