• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینیوں نے خون دے کر مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی سازشیں ناکام بنا دیں:مشعل

پیر 14-12-2015
in حماس
0
Meshaal Children
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے نوجوانوں پر پوری مسلم امہ اور زندہ ضمیر دنیا کو بجا طورپر فخرکرنا چاہیے کیونکہ فلسطینی قوم نے اپنا خون پیش کرکے مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی صہیونی سازشیں ناکام بنا دی ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میں خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی نوجوان بچے اور بچیاں دفاع قبلہ اوّل کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔ ان کی قربانیوں پر مسلم امہ کو بجا طور فخر ہونا چاہیے۔

خالد مشعل نے ویڈٰیو پیغام میں بتایا کہ ان کے ملائیشیا کے چار روزہ دورے کے دوران وزیراعظم ڈاکٹر نجیب عبدالرزاق، حکمراں جماعت ’’آمنو‘‘ کے رہنمائوں اور ملائیشیا کی اسلامک مومنٹ’’باس‘‘ کے سربراہ ڈاکٹر عبد الھادی اونگ سمیت کئی اہم حکومتی اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ملائیشیا کی سیاسی قیادت اور عوام میں فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کے گہرے جذبات موجود ہیں۔

خالد مشعل نے بتایا کہ ان کی ملائیشیا میں موجود فلسطینی اورعرب کمیونٹی سے بھی تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں۔ حماس کےوفد نے ملائیشیا کی قیادت ،عوام اور وہاں موجود فلسطینی کمیونٹی کو فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی صہیونی سازشوں اور انتفاضہ القدس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

حماس رہ نما نے کہا کہ فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ نےمسجد اقصیٰ کی تقسیم کی صہیونیوں سازشوں کو ناکامی سے دوچار کیا ہے۔ فلسطین کے مغربی کنارے، بیت المقدس، سنہ 1948 ء کےدوران صہیونی فوج کے قبضے میں چلے گئے فلسطینی علاقوں اور غزہ کی پٹی کے شہرویوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر قبلہ اوّل کی تقسیم کی سازش ناکام بنا دی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.