رپورٹ کے مطابق عوامی محاذ کے 48 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے جیل سے بھیجے گئے ایک بیان میں احمد سعدات نے کہا کہ تحریک انتفاضہ نے فلسطینی کی مقتدر قیادت کو آگے بڑھنے کا ایک نیا موقع فراہم کیا ہے۔ مذاکرات کا ڈرامہ محض ایک سراب ہے۔ امریکیوں کی دبائو میں آکر اسرائیلی دشمن سے مذاکرات کا ڈرامہ رچانے کے بجائے فلسطینی اتھارٹی تحریک انتفاضہ کی پشتیبانی کرے۔
احمد سعدات کاکہنا تھا کہ فلسطینی قوم تحریک انتفاضہ کے ذریعے آزادی کی منزل کے لیے ایک نئے انداز میں قربانیاں پیش کرتے ہوئے جدو جہد کررہے ہیں۔ فلسطینی نوجوانوں کی قربانیوں کو ثمر آور بنانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی اور تمام فلسطینی مذہبی اور سیاسی قوتوں کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔
خیال رہے کہ احمد سعداد اس وقت اسرائیل کی بدنام زمانہ ’’عوفر‘‘ نامی ایک جیل میں قید ہیں جہاں انہیں 30 سال کی سزا کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب دوسری جانب عالمی ذرائع ابلاغ میں فلسطینی اتھارٹی کے کسی بھی وقت اچانک ختم ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی خدشے کا اظہار امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی کر چکے ہیں۔