• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ترکی اور سعودی عرب فلسطینی تحریک انتفاضہ کی حمایت کا اعلان کریں:ھنیہ

جمعہ 11-12-2015
in حماس
0
Hamas Turkey
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کےنائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے ترکی اور سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ یکم اکتوبر سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس کی حمایت کا اعلان کریں تاکہ پوری مسلم امہ کو اس طرف راغب کرنے کا موقع مل سکے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام کے لیے ریکارڈ کردہ اپنے بیان میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی قوم پوری مسلم امہ کی جانب سے دفاع قبلہ اول کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ تحریک ایک ایسے وقت میں جاری و ساری ہے جب صہیونی ریاست ایک منظم منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کی یہودیوں اور مسلمانوں میں زمانی اور مکانی تقسیم کی سازشیں کررہی ہے۔

حماس رہنما نے کہا کہ سعودی عرب اور ترکی فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کے ساتھ ساتھ مقدس مقامات کےدفاع کے لیے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اگر یہ دونوں بڑے ملک فلسطینی تحریک انتفاضہ کی حمایت کا اعلان کریں گے تو یہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔

خیال رہے کہ فلسطین میں یکم اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اب تک ایک سو بیس سے زاید فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineترکی اور سعودی عرب فلسطینی تحریک انتفاضہ کی حمایت کا اعلان کریں:ھنیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.