• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی دہشت گردی بدستور جاری، مزید ایک فلسطینی شہید 50 زخمی

جمعرات 10-12-2015
in فلسطین
0
Injured Pal
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں اسرائیلی فوج اور صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف یکم اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ کے 71 دن مکمل ہوگئے ہیں۔ کل بدھ کو بھی اسرائیلی فوجیوں نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید اور 50 کو زخمی کردیا۔ دوسری جانب گذشتہ روز فلسطینیوں کی جانب سے دو فدائی کارروائیاں کی گئیں جن میں متعدد صہیونی فوجی زخمی ہوئے جب کہ 10 مقامات پر صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمتی حملے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں ایک فوجی چوکی کے قریب فلسطینی شہریوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں دو یہودی فوجی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے ایک فوجی اہلکار کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

الخلیل شہر میں اسرائیلی فوجیوں نے 20 سالہ فلسطینی نوجوان عبدالرحمان یسری مسودہ کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ اس پرالزام عاید کیا تھا کہ اس نے چاقو سے حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کیا ہے۔

اسرائیلی جارحیت میں دسیوں زخمی

درایں اثناء فلسطینی طبی ذرائع اور ہلال احمر فلسطین کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز غرب اردن میں صہیونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں 53 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ سے 5 فلسطینی زخمی ہوئے۔ چار افراد کو دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا جس کےباعث وہ لہو لہان ہوگئے۔ 43 فلسطینی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زیادہ تر شہریوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل بدھ کو فلسطین کے مغربی کنارے کے شہروں اور بیت المقدس میں کئی مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔

مغربی کنارے میں رام اللہ، طولکرم، طوباس، الخلیل اور بیت لحم میں جھڑپیں ہوئیں جہاں فلسطینیوں نے صہیونی فوجیوں پر سنگ باری کی۔

ادھر رام اللہ میں سلواد قصبے، مغربی طولکرم میں خضوری یونیورسٹی کے اطراف اور طوباس میں الفارعہ کیمپ میں جھڑپیں ہوئیں جب کہ بیت المقدس میں الرام کے مقام پر بھی پرتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی دہشت گردی بدستور جاری، مزید ایک فلسطینی شہید 50 زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.