فلسطین میں انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے ماہ نومبر کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید جب کہ 98 زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق گروپ مرکز برائے تحفظ انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں صہیونی فوجیوں نے 27 مرتبہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں پرحملے کیے۔ فائرنگ کے بیشتر واقعات مشرقی غزہ کی سرحد پر پیش آئے جب کہ تین مرتبہ صہیونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی میں دراندازی کرکے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔نومبر میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مقامی ماہی گیروں پر حملوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انسانی حقوق کے مندوبین نے اسرائیلی فوج کی جانب سے ماہی گیروں پر 16 حملے درج کیے۔
نومبر میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے درمیان تجارتی آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی کرم ابو سالم گذرگاہ آٹھ دن تک بند رکھی۔