• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین میں کئی سیاسی کارکن گرفتار کرلیے،عباس ملیشیا کی سیاسی غنڈہ گردی جاری

جمعہ 04-12-2015
in فلسطین
0
Abbas Arrest 12
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں نام نہاد سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کرنے صدر محمود عباس کے ماتحت پولیس نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کئی فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے نابلس شہر سے جامعہ النجاح میں انجینیرنگ کے شعبے میں زیرتعلیم اؤود منصور کو یونیورسٹی سے نکلتے ہوئے حراست میں لے لیا، جسے بعد ازاں جنید نامی ایک حراستی مرکز میں لے جایا گیا ہے۔

عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے بیت لحم میں تلاشی کی ایک دوسری کارروائی میں سابق اسیر حبیب قاسم کو حراست میں لے لیا۔ حبیب ماضی میں بھی فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کی جیلوں میں قید رہ چکا ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کی تلاشی کی کارروائیوں میں حراست میں لیے گئے 42 فلسطینی بدستور پابند سلاسل ہیں۔ محروسین میں فلسطین کی سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سینیر ارکان بھی شامل ہیں۔ ان میں سنہ 2008 ء سے گرفتار صالح علی ربیع بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ روں سال 3 جولائی کو گرفتار کیے گئے معاذ احمد حامد اور احمد شبراوی بھی بدستور پابند سلاسل ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید فلسطینیوں میں امین خالد القوقا 31 جولائی 2007 سے جب کہ جاد حمیدان سنہ 2009 سے قید ہیں۔ دیگر اسیران میں عبدالفتاح شریم، علاھشام ذیاب بھی 2009 سے اور حماس رہنما محسم شریم سنہ 2007 ء سے فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں پابند سلاسل ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطین میں کئی سیاسی کارکن گرفتار کرلیے،عباس ملیشیا کی سیاسی غنڈہ گردی جاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.