• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں70 دکانداروں پر اسرائیلی حکومت کے بھاری جرمانے

بدھ 02-12-2015
in فلسطین
0
Shop Notice
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی حکومت اور فوج نے مل کر فلسطینی شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کرنا شروع کر رکھا ہے۔ قابض فوج نہتے فلسطینیوں کو راہ چلتے گولیاں مار کر شہید کررہی ہے جب کہ صہیونی حکومت نام نہاد الزامات کی آڑ میں اہالیان القدس پر بھاری جرمانے عائد کرکے انہیں معاشی دیوالیہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ نے مشرقی قصبے الطور میں کم سے کم 70 مقامی فلسطینی دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔ جرمانے عائد کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں۔ یہ محض ایک سازش ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو کاروباری میدان سے باہر نکالنا اور یہودیوں کے لیے مواقع پیدا کرنا ہے۔

الطور قصبے کے ایک مقامی فلسطینی شہری خضر ابو سبیتان نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے 70 دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے اور کہا ہے کہ انہوں نے حکومت کی اجازت کے بغیر وہاں پر دکانیں کھول رکھی ہیں۔

صہیونی بلدیہ کی جانب سے کئی فلسطینی شہریوں کے گھروں کو بھی غیرقانونی قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان گھروں سے خارج ہونے والا دھواں یہودی کالونیوں میں آلودگی پھیلا رہا ہے۔

ابو سبیتان کا کہنا ہے کہ مقامی فلسطینی تاجروں کو فی کس 475 شیکل جرمانہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی کرنسی کا ایک سو شیکل 3.85 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔

ایک دوسرے شہری ابراہیم ابو غنام کے "الطور ہوٹل” کو بھی جرمانہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ابراہیم نے وہ ہوٹل غیرقانونی طور پرقائم کیا ہے۔ ہوٹل کے مالک کو 5000 شیکل جرمانہ کیا گیا ہے۔ ایک سگریٹ شاپ کے مالک کو 1000 شیکل جرمانے کا نوٹس بھجواگیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس میں70 دکانداروں پر اسرائیلی حکومت کے بھاری جرمانے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.