رپورٹ کے مطابق یہ تازہ اعدادو شمار القدس اسٹڈی سینٹر کے شعبہ اسرائیلیات کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی جانب سے چاقو، گاڑیوں اور فائرنگ سے کی گئی کاررائیوں کے دوران بیس صہیونی ہلاک اور 300 کو زخمی کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی فدائی حملہ آوروں کی جانب سے غاصب صہیونیوں پر چاقو کے 60 ، گاڑیوں کی ٹکر سے 31 ، فائرنگ کے 56 اور پٹرول بموں سے 15 حملے کیے گئے۔ یہ حملے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کیے گئے۔ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کل 30 فدائی کارروائیاں کی گئیں۔ بیت المقدس میں 21 ، رام اللہ میں 9 ، جنین میں 8 ، نابلس میں 5 ، جب کہ سنہ 1948 ء کےمقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 3 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ قلقیلیہ اور بیت لحم میں ایک ایک کارروائی درج کی گئی ہے۔