• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کے بیت المقدس میں کئی مکانات کی مسماری کے نوٹس

ہفتہ 28-11-2015
in فلسطین
0
Houses Pal
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر ایک درجن کے قریب فلسطینیوں کی املاک اور رہائشی اپارٹنمنٹس مسمار کرنے کے نوٹسز جاری کیے ہیں جس کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کا اندیشہ ہے۔ ان گھروں میں زیادہ تر خواتین اور بچے قیام پذیر ہیں۔

رپورٹ نے بیت المقدس کے مقامی ذرائع ابلاغ کےحوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ہفتے کو علی الصباح بیت المقدس کے سلوان قصبے میں چھاپے مارے۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران رہائشی مکانوں، دکانوں اور دیگر املاک کی مسماری کے 10 نوٹس جاری کیے ہیں۔

صہیونی فوجیوں کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں کہا گیاہے کہ فلسطینیوں نے یہ املاک صہیونی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے ہیں اس لیے انہیں جلد از جلد مسمار کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں اور مسماری نوٹسز کی تقسیم کے وقت اسرائیلی بلدیہ کے کئی اہلکار بھی موجود تھے۔ انہوں نے 7 فلسطینی خاندانوں کو مکان خالی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ مکانات عودہ الرجبی، ابو شافع، بدران اور زیتون نامی شہریوں کی ملکیت بتائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جن مکانوں کے خالی کیے جانے کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں کم سے کم 60 افراد رہائش پذیر ہیں جن میں بیشتر بچے اور خواتین ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کے بیت المقدس میں کئی مکانات کی مسماری کے نوٹس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.